مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، میجر جنرل ایزدی نے سنندج شہر کی آزادی میں کردار ادا کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب اقدار کا انقلاب ہے اور سنندج اور کردستان کی سرزمین پر بہنے والے اس پاک لہو کے احترام میں یہاں وضو کے بغیر داخل نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب ایمان، ہجرت اور جہاد کا انقلاب ہے، کہا کہ اس ثقافتی سرزمین میں شیطان کا مقابلہ کرنے والے در اصل ہجرت و جہاد کی زندہ مثالیں تھے۔
خاتم الانبیاء بریگیڈ کے سائبر یونٹ کمانڈر نے کہا کہ سنندج اور اس صوبے اور ملک کے شمال مغرب میں مہاجرین اور انقلاب اسلامی کے انصار حامیوں کا مقدس امتزاج ہے۔ صدر اسلام کے مہاجرین و انصار کی یاد تازہ کرتا ہے جو پیامبر اکرم ص کی قیادت میں اسلام کی سربلندی کے متحد ہوئے۔
میجر جنرل ایزدی نے واضح کیا کہ اسلامی انقلاب نے اس دور میں مہاجرین اور انصار کے بے مثال نمونے انسانیت کو پیش کئے جو در حقیقت اس انقلاب کی الہی فطرت کے عظیم جلوے تھے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دفاع مقدس (آٹھ سالہ جنگ) کے دوران ہم نے مجاہدین کو نماز شب میں مشغول پایا، مزید کہا کہ شہداء بقا پا گئے اور ہمیں شہادت کا انتظار کرنے والوں میں سے ہونا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مغرب میں طاقت کا حصول ان کی کوششوں کا مرکز ہے، جب کہ اسلامی انقلاب میں ہمارے مجاہدین کا مرکز توجہ اور منتہائے مقصود "لا اله الا الله محمد رسول الله" کی سربلندی اور اس کا نفاذ تھا۔
خاتم الانبیاء (ص) بریگیڈ کے کمانڈر جنرل نے مزید کہا کہ مجاہدین کے اخلاص اور شہداء کی کوششوں کی بدولت اسلامی انقلاب ترقی کی طرف گامزن ہے اور خدا کا لطف و کرم شہادت کے جذبے سے سرشار مجاہدین کے شامل حال ہوتا ہے۔
آپ کا تبصرہ